ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں   8؍ اپریل تک کابینہ کی توسیع نہیں:  مرکزی وزیر پرہلاد جوشی 

کرناٹک میں   8؍ اپریل تک کابینہ کی توسیع نہیں:  مرکزی وزیر پرہلاد جوشی 

Mon, 14 Mar 2022 12:58:26    S.O. News Service

بنگلورو، 14؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)    مرکزی وزیر پارلیمانی امور پر ہلا د جوشی نے کہا ہے کہ جاریہ بجٹ اجلاس مکمل ہونے تک یعنی 8 ؍ اپریل تک کابینہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ 

ہبلی میں اتوار کے دن حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی تعلق سے نکالی گئی مبارکباد کی ریلی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 ریاستوں  میں جہاں بی جے پی کامیاب ہوئی ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے نئے وزیر اعلیٰ کو نامزد کرنے کی تجویز رکھتے ہیں۔ جوشی نے دعویٰ کیا  ہے کہ اتراکھنڈا کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے وہاں بی جے پی کے حق میں انتخابی ماحول قائم ہوگیا۔ مودی نے دوبارہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ایک سب سے زیادہ قابل اعتماد لیڈر ہیں اور 4 ریاستوں  میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار د لا کر مودی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی عالمی مقبولیت ہی  کے سبب یوکرین میں پھنسے 22000 ہندوستانیوں کو سلامتی سے واپس لا یا گیا ۔ 

پرہلاد جوشی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد کے پی سی سی صدر ڈ کے شیو کمار کی گو ا رونگی قبل ازوقت جشن کے مترادف  ہے۔ بچے کی پیدائش سے قبل ہی کانگریس لیڈروں نے نام رکھائی تقریب شروع کردی تھی۔ گوا میں پارٹی کے امور کی نگرانی کے لئے شیوکمار کو بھیجا گیا ، یا وہاں کانگریس کے مسائل بڑھانے کے لئے بھیجا گیا۔ یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 


Share: